آصف کا وقار یونس پر بال ٹمپرنگ کا الزام

آصف کا وقار یونس پر بال ٹمپرنگ کا الزام

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کر دیا۔

محمد آصف نے وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقار یونس 20 سال سے کوچنگ میں ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کو ایک بھی باؤلر نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس بال ٹمپرنگ کر کے ریورس سوئنگ کرتے تھے اور ریورس سوئنگ کا ماسٹر کہلانے والے وقار یونس کسی پاکستان باؤلر کو بھی یہ آرٹ نہیں سکھا سکے۔

محمد آصف نے کہا کہ وقار یونس کی بال ٹمپرنگ کو پنجابی میں ’’ڈبی مارنا‘‘ کہتے ہیں۔ نئی گیند سے باؤلنگ تو انہیں تب آئی جب وہ ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے تھے پہلے تو وہ بال کے ساتھ چیٹ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس باؤلرز تو بہت ہیں مگر ہوتا یہ ہے کہ کسی کو 2 یا 3 میچز کھلا کر باہر کر دیا پھر نیا آگیا، ’’ینگ ٹیلنٹ ڈھونڈ لو‘‘ کی تکرار بہت ہوتی ہے، بولرز کی تعداد تو زیادہ ہے مگر کوالٹی سامنے نہیں آ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ نوجوان باؤلرز اس لیے منتخب کیے جاتے ہیں کہ سب دب کر رہیں اگر کوئی اچھا باؤلر ہو گا تو وہ ان کو تو قبول نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں