کورونا کی تیسری لہر خطرناک اور تیز ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک اور تیز ہے۔ 

انہوں  نے کہا کہ ملک بھر میں برطانوی قسم کا کورونا پھیل چکا ہے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو حالات گزشتہ جون سے زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر پی آئی اے طیارے میں مختص نشت نہ ملنے پر برہم

میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں، احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہواہے، گزشتہ ہفتے پابندیوں میں اضافہ کیا تھا، آج پھر صورتحال کا جائزہ لیا۔ جو فیصلے کیے گئے عوام کی طرف سے ان پر عمل نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے، کورونا کے پھیلاوَ سے پورا خطہ متاثر ہوا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتالوں پر کورونا وائرس کے باعث دباوَ بڑھ گیا ہے، ہم نے احتیاط کی تو مثبت نتیجہ بھی دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں سے درخواست ہے کہ عوام کے دفاع میں کردار ادا کریں، مرکزی، صوبائی اور علاقائی سطح پر سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسد عمر کا اعتراف

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 842 تھی۔


متعلقہ خبریں