مسلم لیگ ن ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو حزب اختلاف حکومت کو کمزور سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم ملزم ہوتا ہے اور ہر بلانے والے ملزم کے ساتھ یکساں سلوک کرناچاہیے۔ ہم تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دھینگا مشتی جاری ہے اور ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی الیکشن اصلاحات کی بات کی تھی جو اس وقت مان لی جاتی تو سینیٹ انتخابات میں مذاق نہیں بنتا۔ قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی بچکانہ سیاست ن لیگ کو کہیں نہیں لے جا سکتی۔ مسلم لیگ ن ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ اداروں کے خلاف جانے سے آپ کی اپنی سیاست کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر خطرناک اور تیز ہے، اسد عمر

فواد چوہدری نے کہا کہ موجود ہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور ٹیکنالوجی میں چین سے مدد لیں گے۔ ہم ٹیکنالوجی کی صنعت کو بہترین بنائیں گے۔  علم، منطق اور سائنس و ٹیکنالوجی پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں کہیں بھی حفاظتی سامان کی کمی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں