تھری ایڈٹس کے فرحان کو بھی کورونا ہوگیا

تھری ایڈٹس کے فرحان کو بھی کورونا ہوگیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے مرکزی کردار اداکار عامر خان کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکار رنگاناتھ مدھاون بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 

فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے دوست فرحان کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکارآر مدھاون نے مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی۔

آر مدھاوان لکھا کہ ’فرحان اس بار بھی اپنے دوست رانچو کی پیروی کرتے ہوئے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار پاریش راول کورونا وائرس میں مبتلا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، ہمیں اُمید ہے کہ ہم اس وبا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔‘


متعلقہ خبریں