پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ


آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ہ بچوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد میں 5 عشاریہ 9 فیصد 15 سال سے کم عمر بچے تھے۔ اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے 12 ہزار 462 بچے پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر خطرناک اور تیز ہے، اسد عمر

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اب تک 5301 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 4.79 فیصد بچے تھے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 67 اموات اور 4 ہزار 468 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں نو ماہ بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہے اور 5 لاکھ 93 ہزار 282 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے کورونا ہے،جلدی بیان ریکارڈ کرلیں: نیب گواہ کے بیان پر عدالت میں کھلبلی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 190 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار 56، خیبر پختونخوا 83 ہزار 630، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 355، پنجاب 2 لاکھ 10 ہزار 95، بلوچستان 19 ہزار 453، آزاد کشمیر 12 ہزار 245 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں