پیپلز پارٹی نے چھوٹے عہدے کیلئے ڈیل کی، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لیا۔ چھوٹے عہدے کے لیے آپ نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگ لیے، آپ نے اس باپ سے ووٹ لیا جو اپنے باپ کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ لکیر کھنچ گئی ہے۔ ہم آئین کےلیے جدوجہد کرنے والے ہیں۔ افسوس ہے کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔ لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیےکو روند رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کون جدوجہد کررہا ہے قوم دیکھ رہی ہے۔ چھوٹے سے عہدے کے لیے اصولوں کی قربانی دی گئی ہے۔ چھوٹے سے عہدے کے لیے آپ نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگ لیے۔

انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ میرا بیانیہ نواز شریف کا بیانیہ ہے، مریم نوازکا بیانیہ قوم کے سامنے ہے اور صف بندی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی تنقید پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ لکیر کھنچ گئی ہے۔ ہم آئین کے لیے جدوجہد کرنے والے ہیں۔ افسوس ہے کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔ لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیےکو روند رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کون جدوجہد کررہا ہے قوم دیکھ رہی ہے۔ چھوٹے سے عہدے کے لیے اصولوں کی قربانی دی گئی ہے۔ آپ کو سلیکٹ ہونا ہے تو عمران خان کی پیروی کریں۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اصول پر کھڑی رہنے والی جماعتیں کافی ہیں۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ اصول کی سیاست کرنے والی جماعت ڈیل کر کے بیچ میں سے نکل نہیں جاتی۔ کبھی یہ نہیں ہوسکتا کہ ادھا تیتر اور آدھا بٹیر۔ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں۔ آصف زرداری نےکہاتھاپنجاب میں عدم اعتماد کرکے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اصول قربان کرکے پورے ملک پر بھاری ہوسکتے ہیں۔ نظر آرہا ہے کس کے کہنے پر باپ ووٹ دے گا۔ صادق سنجرانی کے کہنے پر تو ووٹ نہیں پڑے گا؟ عوام دیکھ رہے ہیں کون کس کے ساتھ ہے۔


متعلقہ خبریں