پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا


عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کل سخت اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔ پنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لیا۔ شہری  پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے، اس لئے سختی کرنا پڑے گی۔ لاک ڈاوَن ہی واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، صوبے میں مکمل مکمل لاک ڈاوَن ہی ایک واحد حل ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری کی کنیز کی توپوں کا رخ آج وزیراعظم کی جانب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ن لیگ کی حکومت نے شوگر پر کبھی سبسڈی نہیں دی، کنیز اول سے کہنا چاہتی ہوں کہ حقائق کو پڑھا کریں، 27 ارب کی سبسڈی مسلم لیگ ن کے دور میں دی گئی۔

لیپ ٹاپ اسکیم میں کرپشن کا سراغ لگا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صرف ڈھائی ارب کی سبسڈی دی گئی جب کہ ن لیگ کے دور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی، اپنے بھائی اور رشتہ داروں کی شوگر ملز کو سبسڈی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےڈھائی ارب سبسڈی کی تحقیقات کرائیں،عثمان بزدار نے گنے کے کاشتکاروں کیلئے مروجہ نظام بنایا، کوئی مل مالک کاشتکار کا استحصال نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا رینٹ اے کراؤڈ زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ ایک دوسرے کو دھوکا دے کر داؤ پیچ لگا رہے تھے، ہم سے استعفے لینے والے استعفوں کی گردان سے پیچھے ہٹ گئے۔


متعلقہ خبریں