ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاؤن کے 25سالہ معاہدہ پر دستخط


ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاوَن کے 25 سالہ معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے بتایا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ تہران میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت چین ایران کے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

رپورٹ کے مطابق چین اور ایران عسکری شعبہ میں بھی ایک دوسرے سے تعاوَن کریں گے جب کہ چین ایران سے تیل بھی خریدے گا۔

اس دستاویز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کی شام تہران پہنچے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں