ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور پولیس کا ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

کمشنر لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومتی ہدایات کی پاسداری نہ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ ٹیمیں اور کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے حکم دیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مل کر کارروائیاں کرے۔

کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں میں مکمل صحتیابی کی شرح کتنی؟

انہوں نے ہدایت کی کہ شادی ہالز، پبلک مقامات پر سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں