اسلام آباد: آئندہ 10 روز کیلئے ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ 10 روز کے لیے ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے جب کہ آوَٹ ڈور ڈائننگ کی بھی اجازت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد،ہوٹل ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات رات 10 بجے کے بعد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے باہر کھانے پینے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اسلام آباد: بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اووے سروس کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کوروناوباء کےپیش نظرتجارتی سرگرمیاں،ریسٹورنٹس سروسزمحدود کی گئیں


متعلقہ خبریں