جیمز بانڈ کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے والے برطانوی اداکار سر راجر مور کی پوتی بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ ایمبر مور ایکشن تھرلر فلم کنگ پن سے ڈیبیو کرنی والی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایمبر اس فلم میں کیٹ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کرائم باس کی بیٹی ہے۔ یہ فلم پیر کے روز ریلیز کی جائے گی۔
ایمبر نے 2015 میں بننے والی جیمز بانڈ کی فلم میں سیٹ رنر کے طور پر کام کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے فلم کے ہیرو ڈینیل کریج سے اپنی پہچان چھپائی رکھی۔
جیمز بانڈ کی فلم’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز پھر ملتوی
اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ڈینیل کے ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھے اور پرکشش اداکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کام کے دوران میں نے انہیں معلوم نہیں ہونے دیا کہ میں راجر مور کی پوتی ہوں۔
اپنے دادا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے دادا بہت اچھے انسان تھے، اور وہ ہمیشہ مزاح کرتے رہتے تھے۔