مہربانی کر کے کورونا ایس او پیز پر عمل کر لو کیوں اتنے ڈھیٹ ہو؟

کراچی: وسیم اکرم رش کے باعث میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے لیے پلان بی تیار کر لیا۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو  پیغام میں کہا کہ کافی عرصے بعد لوگوں سے بات کرنے جا رہا ہوں، امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے پڑھا اور دیکھا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خاص کر میرے شہر لاہور اور پنڈی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پھیلتی جا رہی ہے۔

کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں میں مکمل صحتیابی کی شرح کتنی؟

اُن کا کہنا تھا کہ مہربانی کرکے ایس او پیز پر عمل کر لو کیوں اتنے ڈھیٹ ہو؟ ایس او پیز پر عمل کرانے کا پلان بی بھی موجود ہے۔

اُنہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  نارمل بات تو آپ لوگوں نے ماننی نہیں ہے۔

اُنہوں نے پنجابی زبان میں کہا کہ پلان بی یہ ہے کہ ڈنڈا ہاتھ میں پکڑ کر ایس اوپی پر عمل نہ کرنے والوں پر چلا دیا جائے۔


متعلقہ خبریں