مریم نواز کی طبیعت ناساز، کورونا رپورٹ منفی آگئی

فوٹو: فائل


پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے تاہم ان کی طبیعت ناساز ہے۔

ترجمان ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے۔ مریم نوازشریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمن بخار میں مبتلا

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر ہیں۔

ذرائع جے یو آئی نے ہم نیوز کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز کا مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں