بنگال ٹایئگرز کیویز کے سامنے پھر بیکار


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بھی عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے اور اسے میزبان ٹیم کیخلاف فی الحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔  بنگال ٹائیگرز کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل چوتھےمیچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلہ دیش کو اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تین ایک روزہ  میچوں پر مشتمل سیریز میں بھی3-0 سے شکست ہوئی تھی۔

تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی مقابلے میں میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم20 اوورز میں صرف 144 رنز بنا سکی اور اس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے66 رنز کے میچ جیت کر سیریز میں1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 30 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل یکم اپریل کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں