علی امین گنڈا پور کی بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو وائرل

علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی کم عمر  بچے سے گاڑی چلوانے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

ویڈیو میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو  اپنی نگرانی میں کم عمر بچے سے گاڑی چلواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کا علی امین گنڈا پور کیساتھ تعلق معلوم نہیں ہو سکا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود بچے کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو  بنا رہے ہیں اور کم عمر  بچہ گاڑی چلاا رہا ہے۔

ہم نیوز علی امین گنڈا پور کا مؤقف لینے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش رہا ہے۔


متعلقہ خبریں