سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت دے، شہباز گل

عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو جلد سے جلد صحتیاب کرے اور وہ اپنے ہوں یا پرائے اللہ سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور جو اپنی ہزیمت سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کر کے منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان بخار میں مبتلا


متعلقہ خبریں