اسلام آباد: مارکیز ،شادی ہالز کے اندر اور باہر تقریبات پر پابندی عائد


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز پر اندر و باہر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپورٹس ٹورنامنٹ، سوشل تقریبات، کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے لیے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ چیف سیکرٹریز کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے اور تمام شہریوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی درخواست ہے۔

پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کا نفاذ ہماری حفاظت کے لیے ہی کیا جا رہا ہے۔ صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ اجلاس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وبا کے مسلسل پھیلاؤ اور تیز رفتاری کے باعث اسپتالوں میں بیڈز بھر رہے ہیں۔ تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں