کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ، سمری وزیر اعظم کو ارسال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے متعلق قوم کے نام جاری کردہ اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایک سال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی تو کورونا سے بچا رہا لیکن سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کی جوکرنا چاہیے تھی۔

کورونا: ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرخطرناک ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ شہری ماسک لازمی پہنیں۔

انہوں نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ماسک پہننے سے کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کردیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید57 اموات، 4ہزار767نئےکیسز رپورٹ

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کر کے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرکے دوران اسپتال بھررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہربرطانیہ سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران مثالی اقدامات کیے۔

عالمی ادارہ صحت: ایک کروڑ ویکسین خوراک عطیہ کرنیکی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کی کمی ہورہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں