اسلام آباد: یکم اپریل سے شادی کی کوئی تقریب نہیں ہو گی

اسلام آباد: یکم اپریل سے شادی کی کوئی تقریب نہیں ہو گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی ارالحکومت اسلام آباد میں یکم اپریل سے شادی کی کوئی تقریب نہیہں ہو سکے گی۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلا آباد کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کورونا: ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر کے علاقے آبپارہ میں آج 6 دکانیں سیل کی گئیں اور 13 افراد کو جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید57 اموات، 4ہزار767نئےکیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقنینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کارروائی کرے گی جب کہ سواں گارڈن، پی ڈبلیو ڈی اورجی 6 میں لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہر طرح کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ شہر میں نئے ہاٹ اسپاٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں