لاہور:کورونا، مثبت کیسز کی شرح 23فیصد، مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز آگئی

فائل فوٹو


لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح شہر میں 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے لاہورمیں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

حکومت پنجاب کے سیکریٹری صحت نبیل اعوان نے مقامی چینل سے بات چیت میں کہا کہ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ہزار 590 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 1725 مثبت آئے ہیں جس کا مطلب ہے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد سے بڑھ گئی ہے جو خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

صوبائی سیکریٹری صحت نے کہا کہ شہر کے علاوہ جی ٹی روڈ پر گجرات، گجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد: یکم اپریل سے شادی کی کوئی تقریب نہیں ہو گی

نجی چینل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آج صبح این سی او سی کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے اور کل پنجاب کابینہ کی کوڈ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔

ایک سوال پر نبیل اعوان نے بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت نے حکومت پنجاب کو لاہور میں لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر صوبائی حکومت نے رضامندی ظاہر کی تو تجویز این سی اور سی کو بھیجی جائے گی۔

کورونا: ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی عائد

حکومت پنجاب کے سیکریٹری صحت کے مطابق ہماری تجویز ہے کہ 10 سے 14 دن تک لوگوں کا میل جول مکمل طور پر بند کیا جائے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔


متعلقہ خبریں