ایم ایم اے خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی، سراج الحق


پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اور امید ہے کہ اس کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہونے سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا لیکن ایم ایم اے غریبوں کے لیے ایوانوں کے دروازے کھولے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کے باعث ہی بھارت بھی ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ موجودہ قیادت نے دینی مدارس کے لیے کوئی کوٹہ نہیں رکھا جو افسوس ناک ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کے پی حکومت سے ہرطرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

خلائی مخلوق کے بارے میں ایک سوال  پر ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کے بارے میں جس نے کہا وہی بتا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں