وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے خصوصی پیکج تیار

اسلام آباد، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسد عمر

وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی پیکج تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم گلگت کے دورے کے دوران پیکج کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت وادیوں کا خطہ گلگت بلتستان، معاشی وسائل سے مالامال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں خاطر خواہ ترقیاتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر  گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد جی بی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

قرارداد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایوان میں پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے۔ خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے۔

جی بی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف امجد حسین نے کہا کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ ماضی میں بھی مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں