پاکستان: کووڈ ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


کراچی: نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوارڈینیشن کی وزارت اور نادرا کے اشتراک سے کووڈ ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈی جی نادرا میر عجم خان درانی کے احکامات پر کراچی کے تینوں میگا سینٹرز پر سرٹیفکیٹس فراہم کرنے کی ‏سہولت مہیا کردی گئی۔

ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کا کراچی میں اجرا ‏شروع ہوا ہے۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سرٹیفیکیٹ ‏nims.nadra.gov.pk‏ پر قومی شناختی کارڈ نمبر اندراج کرکے ‏حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میرعجم خان درانی کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیٹ صرف ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ‏کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لگوائے ہوں گے۔

عالمی ادارہ صحت: ایک کروڑ ویکسین خوراک عطیہ کرنیکی اپیل

ہم نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ‏ٹوکن کے ذریعے سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں