اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا کے 856 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسزمیں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔

کورونا: ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی عائد

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اجلاس میں 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق اجتماعات میں تمام سماجی، ثقافتی، سیاسی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

کورونا ایس او پیز کے نفاذ کیلئے مزید سختی کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ویکسی نیشن کیلئے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

این سی اوسی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے لیے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں