منی بدنام ہوئی اب کورس کا حصہ

منی بدنام ہوئی اب کورس کا حصہ

نئی دہلی: بالی وڈ کی معروف فلم دبنگ کا مشہور گانا ’منی بدنام ہوئی‘ اسکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔ فلم دبنگ میں شہرہ آفاق فلم اسٹار سلمان خان نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جب کہ گانا ملائیکہ اروڑا خان پر پکچرائز ہوا تھا۔

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

ملائیکہ اروڑا خان اس وقت سلمان خان کی بھابھی اور ان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ تھیں لیکن اب ان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

ملائیکہ اروڑا کا نام گزشتہ کافی عرصے سے ارجن کپور کے ساتھ جوڑا جا تا ہے جو بونی کپور کے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے ہیں۔

کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منی بدنام ہوئی والا گانا برطانیہ میں اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکولوں کا نصاب برطانیہ کے محکمہ تعلیم نے ترتیب دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں سہیلا رے، جے ہو اورمنی بدنام ہوئی شامل ہیں۔

سلمان خان اب الائچی بیچیں گے

درج بالا تمام بھارتی فلموں کے گیتوں کو بھارتی میوزک کے حوالہ جات کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں