پیپلز پارٹی کے مولا بخش ن لیگ پر برس پڑے


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو مسلم لیگ ن پر برس پڑے۔

سینیٹر شیری رحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی ساری زندگی چوری چھپے ملاقاتوں اور معاہدوں میں گزری ہو وہ ہمیں طعنے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ نسل پرستی کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ میں پیپلز پارٹی نہیں آئے گی ہم نے کوئی چوری کی ہے تو بتاؤ قائل کرو، پی ڈی ایم آپ کی جاگیر نہیں، لانگ مارچ کیوں ملتوی کیا؟

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں مریم نواز کو کچھ نہیں کہتا مگر وہ جس شخص کی بیٹی اور بھتیجی ہیں انہوں نے ہمارا پیٹ پھاڑنے میں دیر نہیں کی۔

پیپلز پارٹی نے چھوٹے عہدے کیلئے ڈیل کی، مریم نواز

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی نے چھوٹے عہدے کے لیے آپ نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگ لیے، آپ نے اس باپ سے ووٹ لیا جو اپنے باپ کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ لکیر کھنچ گئی ہے۔ ہم آئین کےلیے جدوجہد کرنے والے ہیں۔ افسوس ہے کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔ لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کیلیے بیانیےکو روند رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کون جدوجہد کررہا ہے قوم دیکھ رہی ہے۔ چھوٹے سے عہدے کے لیے اصولوں کی قربانی دی گئی ہے۔ چھوٹے سے عہدے کے لیے آپ نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگ لیے۔

انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ میرا بیانیہ نواز شریف کا بیانیہ ہے، مریم نوازکا بیانیہ قوم کے سامنے ہے اور صف بندی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی تنقید پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا


متعلقہ خبریں