مسجد نبوی: نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی

مسجد نبوی: نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی

ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار ، اعتکاف پر پابندی

خلیجی اخبار نے مسجد انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد نبوی میں تراویح کی دس رکعت ہوں گی جب کہ نماز کے آدھے گھنٹے بعد مسجد بند کردی جائے گی۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور:کورونا، مثبت کیسز کی شرح 23فیصد، مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز آگئی

مسجد نبوی، اس کے صحنوں اور اس کی مختلف عمارات میں سحری پیکٹ تقسیم کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اعتکاف بھی معطل رہے گا

اخبار کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے روزہ داروں کوافطار پیکٹس تقسیم کرائے جائیں گے جب کہ نماز کے لیے نئے مغربی صحن استعمال کیے جاسکیں گے۔

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

مسجد نبوی میں نمازیوں پر سماجی فاصلے اور حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔ روزہ داروں کو انفرادی طور پر افطار کی اجازت ہوگی۔ افطار کھجور اور پانی تک محدود ہوگا۔


متعلقہ خبریں