پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح11 فیصد سے بڑھ گئی، مزید41 اموات

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید41 اموات اور 4 ہزار525نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ59 ہزار116ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد46ہزار663ہے اور 5 لاکھ98 ہزار197افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار246افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار491، خیبر پختونخوا 2 ہزار301، اسلام آباد561، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 56 ہزار450، خیبر پختونخوا85ہزار531، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار889، پنجاب 2 لاکھ 15 ہزار227، بلوچستان 19 ہزار525، آزاد کشمیر 12 ہزار484 اور گلگت بلتستان میں5ہزار10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں