پنجاب:میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں 11اپریل تک بند

پنجاب:میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں 11اپریل تک بند

لاہور: پنجاب میں تمام میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیوں کو 11اپریل تک بند کردی گیا ہے۔

سیکریٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ادارے میں کوئی بھی اسپورٹس یا ثقافتی سرگرمی نہیں ہو سکتی۔

پنجاب میں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور کیسز کی تعداد بھی2 لاکھ15 ہزار227 ہے۔

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے لاہورمیں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔

صوبائی سیکریٹری صحت نے کہا کہ شہر کے علاوہ جی ٹی روڈ پر گجرات، گجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت پنجاب کے سیکریٹری صحت کے مطابق ہماری تجویز ہے کہ 10 سے 14 دن تک لوگوں کا میل جول مکمل طور پر بند کیا جائے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

پنجاب کے جن اضلاع میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک ہیں۔  لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، شیخوپورہ میں اسکول بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح11 فیصد سے بڑھ گئی ہے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں