پاکستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

انسداد پولیو

فائل فوٹو


پاکستان میں آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آ غاز ہورہا ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے۔

مہم میں دو لاکھ پچاسی ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی جائے گی۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام پاکستانی قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں میں ہونے والی کامیاب مہمات کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔

کامیاب مہمات سے بڑی حد تک کیسزاور وائرس میں کمی آئی ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز بہترین کارکردگی سے مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کریں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں۔ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔


متعلقہ خبریں