ماہرہ خان کی عجیب داستان ؟


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی عجیب داستان کا قصہ چھیڑا ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی دو منفرد تصاویر شیئر کیں اور ان کے ساتھ تحریر کیا ’عجیب داستاں ہے یہ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

تصاویر میں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی خرد یعنی ماہرہ خان نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔

ماہرہ خان کی اس تصویر کو معروف شخصیات سمیت ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ اداکارہ کی اس تصویر کے لیے بھارتی اداکارہ مونی رائے نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی ’پارری‘ گینگ میں شامل

مونی رائے نے اس تصویر پر پارٹ ایموجی بنایا جب کہ پاکستانی اداکاراؤں ثروت گیلانی اور یمنیٰ زیدی نے ماہرہ خان کی اس تصویر کو پسند کیا ہے۔

ماہرہ خان کی عجیب داستان ؟
فوٹو: فائل

قبل ازیں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پارری گینگ میں شامل ہوئی تھیں۔ 

ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکارہ مومل شیخ بھی محوِ رقص تھیں۔ ماہرہ کی دیگر سہیلیاں بھی ’پارری ہو رہی ہے‘ کے ریمکس ورژن پر پرفارم کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر

ماہرہ خان نے ویڈیو کی کیپشن میں پارٹی گرل دنانیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور تحریر کیا کہ آپ بہترین ہو، میری دعا ہے کہ آپ کا مستقبل روشن ہو۔


متعلقہ خبریں