خیر پور: تیز رفتار گاڑی بچوں پر چڑھ دوڑی،5جاں بحق


سندھ کے ضلع خیر پور میں ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں4 بچے اور ایک فرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حادثہ ٹھری میرواہ میں مہران ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی بچوں پر چڑھ  دوڑی۔ حادثے کے بعد راہگیروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ہیلپ لائن پر کال کی۔

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل بالکل تباہ ہوگئی جبکہ وین کا بھی نقصان ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹھری میرواہ مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں