پشاور: کورونا کیسز میں اضافہ، لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی بند

پشاور، چار جاں بحق، 27 زخمی

خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے۔ 

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا اس بابت کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے سبب او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں، لیڈی ریڈنگ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ضروری علاج کیا جائے گا، سروس گائنی، ہارٹ اٹیک، ایکسیڈنٹ سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہوگی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا معمول کے حالات نہیں ہیں عوام تعاون کریں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا (کے پی) میں کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے کل سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

نرسز الائنس کے ترجمان ناصر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پر دھرنا دیں گے، محکمہ صحت کو ایک مہینے کا وقت دیا گیا مگر کچھ نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے تمام نرسز سروسز کا بائیکاٹ کرکے پشاور پہنچ جائیں گے ۔ اسپتالوں میں پہلے ہی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو اسکینڈل: خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان خان مستعفیٰ

ترجمان نرسز الائنسز ناصر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک پروموشن، سروس اسٹرکچر، ایم ٹی آئی نرسز ریگولاریزیشن کے مطالبات پر یقین دہانی نہیں ہوئی۔

ناصر علی شاہ نے کہا کہ مطالبات میں نرسزکی ریکروٹمنٹ، نرسز کیلئے الگ ڈائیریکٹریٹ اور انٹرنشپ کی سیٹس بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں