ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی


اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج شبِ برات عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

کورونا وائرس کے سبب اس بابرکت رات کو گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ فرزندانِ اسلام گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مکمل اور اسمارٹ لاک ڈاؤن  نافذ یا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب برات کے سلسلے میں ملک بھرکی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونےوالی محافل اورذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہیں کی جائیں گی۔

خصوصی دعاؤں میں کورونا کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی جائے گی۔ شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں، مرتضیٰ وہاب

کورونا وائرس کے پیشِ نظر علما کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نوافل پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت اور ذکر اذکار کریں اور نفلی روزہ بھی رکھیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں