پاکستانی ڈھول پرفارمنس برطانیہ کے تعلیمی نصاب میں شامل


پاکستانی ڈھول پرفارمنس کو برطانیہ کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔ برطانوی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق نیا نصاب جاری کیا ہے۔

برطانوی ریاست انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کے لیے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 26 مارچ کو تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق نیا نصاب جاری کیا، جس میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، بھارت، اسرائیل، روس، جاپان، مشرق وسطیٰ، نائیجیریا اور زمبابوے سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا گیا۔

موسیقی کے جاری کیے گئے نئے نصاب میں انگلینڈ کی ہی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کے ارکان کے پاکستانی موسیقار کی ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منی بدنام ہوئی اب کورس کا حصہ

نصاب میں موسیقی اور گانوں کو شامل کرنے کا مقصد بچوں کو یہ سمجھانا ہے کہ دنیا کے کس خطے اور ملک میں کس طرح کی موسیقی کو روایتی حیثیت حاصل ہے۔

نصاب میں شامل موسیقی اور گانوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سنایا اور سکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسی ہی موسیقی تیار کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے بولی وڈ کے معروف گانے ’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘ کو بھی شامل کیا ہے۔

ساتھ ہی انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے اے آر رحمٰن کے گانے ’جے ہو‘ سمیت دیگر دو بھارتی گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں