پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، پیپلز پارٹی رہنما


لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے بعد پنجاب میں ان ہاؤس کی تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکمراں جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے حمزہ شہباز سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے وزیر اعلیٰ کا اعلان کرے تو پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دے گی کیونکہ پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ دینے کا مطلب عمران خان کو مضبوط کرنا ہے، خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 30 ارکان اسمبلی سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے ؟

انہوں نے کہا کہ ہم حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے رابطہ کر کے بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں