وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کردی، فواد چودھری

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کردی، فواد چودھری

فائل فوٹو۔–


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ  وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے منصوبہ بدستور قائم ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنسدانوں کی تعداد 3639 ہے۔ ان سائنسدانوں کا تعلق پاکستان کی پیداوار سے متعلق ہے۔ ڈاکٹروں اور انجینئرز کی طرز پر سائنسدانوں کو رجسٹر کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے معاملے پر ابہام دور

گزشتہ سال سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے معاملے پر تمام ابہام دور ہو گئے ہیں اور وہاں ہر صورت انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی جس کی لاگت پچپن ارب روپے آئے گی۔

کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ اس ضمن میں سی ڈی اے نے رولز میں ترامیم بھی کر لی ہیں اور  زمین کا حصول بھی ہو گیا ، یونیورسٹی وزیر اعظم ہاؤس کے عقب میں بنے گی داخلی راستہ قائد اعظم یونیورسٹی کی طرف سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں