آرڈیننس کے ذریعے 700 ارب کے ٹیکس لگانا خلاف قانون ہے، احسن اقبال

آرڈیننس کے ذریعے 700 ارب کے ٹیکس لگانا خلاف قانون ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے 700 ارب کے ٹیکس لگانا خلاف قانون  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیارصرف پارلیمان کے پاس ہے۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آئین کے بغیر نظام نہیں چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترمیم یا تبدیلی صرف اس ہاوَس میں ہوسکتی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ  آرڈیننس کے ذریعے منی بل نافذ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے ٹیکس قوانین میں تبدیلی کرنی ہے تو ایوان میں بل پیش کرے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹیکسوں کی منظوری پارلیمان سے لی جائے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اورملک سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایس آراو کے کلچرکو ہماری ہی حکومت نے ختم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ جس چیزکا تعلق فنانس سے ہو وہ صرف ایوان کی منظوری سے ہو سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس چیز کا تعلق فنانس سے ہے اس پرآرڈیننس نہیں آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس واپس لینے کی رولنگ دی جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرنے والے اسپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ آرڈیننس کے ذریعے منی بل لاسکتی ہے۔

ن لیگ کےمرکزی رہنما احسن اقبال نے اس پر کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اسپیکر کی کسی رولنگ کوعدالت میں چیلنج کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح طور پر کہا کہ میں نے آئین پڑھا ہے، آپ نے چیلنج کرنا ہے تو کرلیں۔

مہنگائی میں 0.61 فیصد اضافہ، شرح 15.35 فیصد سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ سابقہ حکومت نے ایس آر اوز کے ذریعے ٹیکس نافذ کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں