کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال خطرناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔

اسلام آباد: 7 دن کا بچہ کورونا سے متاثر، آکسیجن پر منتقل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے مگراس خطرناک صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس بنا کسی ایجنڈے کے بلایا ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے جب کہ جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورادویات بھی موجود نہیں ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق راجہ پرویزاشرف نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسپتالوں میں موجود مریضوں کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کورونا وبا میں مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ملک میں مہنگائی کو بڑا ایشو قرار دیا ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین ہم نے بنایا ہے اور اس کی تشریح بھی ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر منی بل لانے کی اجازت دیں گے تو بجٹ میں 40 دن بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے؟

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے، اسپیکر صاحب اس پر رولنگ نہ دیں تو اسد قیصر نے کہا کہ یقین رکھیں میں قانون کے مطابق چلوں گا۔

کورونا: اسلام آباد کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مسئلے کو عدالت میں لے کر نہیں جانا ہے۔


متعلقہ خبریں