ناقابل یقین !بلی اپنے بیمار بچے کو اسپتال لے آئی


ترکی کے ضلع ازمیر کے ایک اسپتال میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں بلی اپنے بیمار بچے کو علاج کے لیے منہ میں اٹھا کر اسپتال لے آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے کیمرے سے لی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی اپنے بچے کو منہ میں اٹھا کر اسپتال کے دروازے سے اندر آتی ہے۔

اٹلی: بلی میں برطانوی قسم کے کورونا کی تشخیص

دروازے پر کھڑے لوگ بلی کو راستہ دینے کے لیے ایک طرف ہو جاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ دوسروں کو بلی کے لیے راستہ بنانے کا کہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے جب بلی کے بچے کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی آنکھ میں انفیکشن ہے۔  بعد ازاں ڈاکٹرز کی جانب سے یہ کیس جانوروں کے ڈاکٹر کی طرف منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال کے عملے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی کے دو بچے موجود ہیں جس سے ڈاکٹر باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرس بلی کے بچے کی آنکھ میں ڈراپس ڈال رہی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال کے اسٹاف نے بتایا کہ وہ اکثر بلی کو کھانا اور دودھ دیتے رہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ اس بلی نے بچے بھی دیئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں