وزیراعظم کی سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف

وزیراعظم کی سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا ہے اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے ہیں اور 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں: بلین ٹری سونامی منصوبہ: سپریم کورٹ حکومت پر برہم، ریکارڈ طلب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔ منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سال 2030 تک 60 فیصد توانائی کی ضروریات کو کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں۔

وزیراعظم  نے کہا ہے کہ سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔ سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں