پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر پرویز خٹک کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی ہے۔

 

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایوان صدارت نے ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح11 فیصد سے بڑھ گئی، مزید41 اموات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام مین صدر مملکت عارف علوی  نےکہا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ کورونا کے تمام مریضوں پر رحم فرمائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔ دوسری ڈوز کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔


متعلقہ خبریں