تھیسارا پریرا کے ایک اوور میں 6 چھکے


آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کسی بھی طرز کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن آل راؤنڈر نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لسٹ اے میچ میں 13 گیندوں پر 52 رنز بنا کر دوسری تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی ہے۔

سری لنکا کے آرمی اسپورٹس کلب کی قیادت کرنے والے تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کو ایک اوور میں چھ چکے رسید کئے ہیں۔

کیرون پولارڈ کے ایک اوور میں6چھکے

واضح رہے کہ تھیسارا پریرا 2021 میں چھ چھکے لگانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اکیلا دھننجایا کو چھ چھکے لگائے تھے۔

اب تک پروفیشنل کرکٹ میں چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ 9 کرکٹرز کے پاس ہے جن میں گیری سوبرز، روی شاستری، ہرشیل گبز، یوراج سنگھ، روس وائٹلے، حضرت اللّٰہ زازئی، لیو کارٹر اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں