حکومت کی موت ہو چکی، تدفین ہونا باقی ہے: مولا بخش چانڈیو

Molabux Chandio

اسلام آباد: پی پی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔

وفاقی وزیرخزانہ کوہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ نااہلی اورنالائقی کو جڑسے ختم کرنے کے لیے عمران خان کوگھربھیجنا پڑے گا۔

سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا کہ جتنے مرضی وزیرخزانہ بدل لیں، عمران خان کو نکالے بنا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیراعظم کا حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے کچھ وقت قبل وزیرخزانہ بدلنا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت کی موت ہو چکی، تدفین ہونا باقی ہے۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچھ دیر قبل کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو ہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔


متعلقہ خبریں