وفاقی وزیرخزانہ کوہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دبئی روانہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا وفاقی وزیرخزانہ کوہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

وزیراعظم کا حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر حکومت نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرلیا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آئی ایم ایف وزیر کو عہدے کے لیے منتخب ہونے کی ضرورت تھی لیکن سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے عہدے پر رہنا نا ممکن بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست حکومت کے خلاف انتہائی مؤثرثابت ہوئی ہے۔

پی پی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت ملک بھرمیں پارلیمان کے ذریعے تبدیلی کی خواہاں ہے۔

وزیراعظم کا حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے واضح کیا کہ یہ تاثردرست نہیں ہے کہ پی پی پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کے لیے کسی خاص فرد سے رابطہ کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمانی جدوجہد کے لیے ہراس فرد سے رابطہ کریں گے جواپنی پارٹی کی نمائندگی کرے۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

سابق صوبائی وزیر شازیہ مری نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپوزیشن متحد ہوکرپارلیمانی جدوجہد جاری رکھے گی۔


متعلقہ خبریں