اسد قیصر کا یوسف رضا سے رابطہ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جمہوری قوتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں، یوسف رضا گیلانی

اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسپیکر اسد قیصرکا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر یکجا موقف سے ملک کو درپیش مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں