بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں، شاہ محمود

ترک وزیرخارجہ نے اسلام فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو سراہا۔

فائل فوٹو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

انہوں نے دشنبے میں ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک قیادت کے ساتھ ہمیشہ ملاقات خوشی کا باعث ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہو، ایف اے ٹی ایف فورم ہو، ترکی کی حمایت ہمیں ہمیشہ حاصل رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات بہت سود مند رہی، استنبول پراسس کا آغاز 2011 میں ترکی نے کیا، وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی محاصرے کے 600 روز مکمل، دو نوجوان شہید

انہوں نے کہا کہ آج اس کانفرنس میں 15 ممالک، 16 حمایتی ممالک اور 12 تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ بہت سی ملاقاتیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پرمتوقع ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، قازقستان اور تاجکستان کے وزیرخارجہ کے ساتھ میری ملاقاتیں طے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ لیکر میٹنگز میں جاتا ہوں، پاکستان کے مفادات کا تحفظ میری ترجیح ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں