شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

شب برات کے موقع پر مساجد میں چراغاں و خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں کورونا کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسلمانان خالق کائنات اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے توبہ استغفار کر رہے ہیں اور بزرگوں کی ارواح کے لیے مغفرت بھی طلب کر رہے ہیں۔

مختلف علاقوں میں ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینین بناتے ہوئے درود و سلام اور اذکار کی چھوٹی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام اس رات کے فضائل بیان کررہے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد سال گزشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی مساجد و خانقاہوں کے بجائے گھروں میں عبادات کا اہتمام زیادہ کر رہی ہے تاکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاسکے۔ علمائے کرام کی جانب سے بھی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے گھروں پہ عبادات کا زیادہ اہتمام کریں۔

ملک کے مختلف شہروں میں لوگ قبرستانوں کا رخ بھی کررہے ہیں جہاں وہ اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پہ فاتحہ خوانی کرکے ان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

شب برات پہ عبادت گھروں میں رہ کر کریں، بلاول بھٹو زرداری

رحمتوں و برکتوں والی اس رات کی مناسبت سے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے اپنے مختصر خطاب کے بعد خصوصی دعائیں کرائی ہیں جن میں گناہوں سے توبہ استغفار کیا گیا ہے اور کورونا وائرس سمیت تمام آفات و بلاؤں سے نجات کی دعائیں مانگی گئی ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے شب برات کے موقع پر نذر و نیاز کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا ہے۔ خواتین بھی گھروں پہ ذکرو اذکار کررہی ہیں، تسبیحات پڑھ رہی ہیں اور نوافل کی ادائیگی کررہی ہیں۔ گھروں پہ بطورخاص قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آج کی شب اللہ تعالیٰ کے حضور مسلمان سجدہ ریز ہو کر جہاں اپنے گناہوں کی توبہ کررہے ہیں تو وہیں ایمان و سلامتی اور رزق میں کشادگی کے بھی طلب گار ہیں۔

حکومت سندھ نے شب برات کے اجتماعات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ملک بھر میں شب برات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سخت پیٹرولنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ شرپسند عناصر کسی بھی طرح اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔


متعلقہ خبریں