وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور  کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بعض وزرا فارغ ہونگے اور کچھ  نئےچہرے شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کل شام تک کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو وزیر اطلاعات یا وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ فواد چودھری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  فرخ حبیب کو وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ شہر یارآفریدی سے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ فخرامام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کا قلمدان سونپا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات کو دوالگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمرایوب سے توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں