اسلام آباد: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر شہر میں کریک ڈاوَن کیا ہے۔

کورونا: پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف کو محدود کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 8 ریسٹورنٹس کوایس او پیز کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا ہے جب کہ 14 دکانیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر عملے کے 16 افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز نے اسی ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 390 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اس وقت کورونا فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 616 ہو گئی ہے۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 563 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں